اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ماسکو کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران روس کی سرکاری کمپنی روس ایٹم کے سربراہ سرگئی کرینکوف اور اس کمپنی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نیکلائے اسپاسکی سے ملاقات اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں بہروز کمالوندی نے ایران اور روس کے باہمی تعاون کو دونوں ممالک نیز علاقائي اور عالمی امن و استحکام کے مفاد میں قرار دیا۔
اس ملاقات میں روس کی سرکاری کمپنی روس ایٹم کے سربراہ سرگئي کرینکو نے ایران اور روس کے وسیع اور ہمہ گیر تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان تعلقات کو اسٹرٹیجک اور دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں قرار دیا ۔
انہوں نے تاکید کی کہ روسی صدر سمیت اس ملک کے حکام ایران اور روس کے پرامن ایٹمی تعاون میں توسیع کے خواہاں ہیں۔
.......
/169